اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل

February 02, 2023

فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مل کر اپنی نئی فلم ’سیلفی‘ کے گانے ’میں کھلاڑی‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا۔

اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ’سیلفی‘ کے گانے’میں کھلاڑی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب ٹائیگر شروف نے میرے ساتھ مل کر میرے ساتھ ڈانس کیا تو کچھ یوں ہوا۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیسا رہے گا اگر آپ لوگ اپنے بیسٹ فرینڈز کے ساتھ مل کر ایسی انسٹا ریلز بنائیں؟

اکشے کمار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں آپ سب کی ریلز کو اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کروں گا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو صرف 3 گھنٹوں میں 15 لاکھ 37 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔