ماحور شہزاد کے والد نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے

February 03, 2023

پاکستان کے محمد شہزاد نے پرتگال نیشنل انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔

محمد شہزاد نے 500 میٹر اور 2 ہزار میٹر ریسز میں گولڈ میڈل جیتے۔

محمد شہزاد نے 60 سے 64 برس تک کی ماسٹر کیٹگری میں حصہ لیا، 500 میٹر ریس میں محمد شہزاد کا وقت 1 منٹ 33 سیکنڈ جبکہ 2 ہزار میٹر میں ان کا وقت 7 منٹ 20 سیکنڈ رہا۔

محمد شہزاد اولمپین بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ربیعہ شہزاد کے والد ہیں