اعظم خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

February 04, 2023

فوٹو: سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم خان نے گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

اعظم خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

گولڈن ویزا کیا ہے؟

واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

کرکٹر اعظم خان سے قبل فخرِ عالم، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک، ثانیہ مرزا، جنید خان، اقرا عزیز اور یاسر حسین یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت دیگر شامل ہیں۔