• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین لالی ووڈ کے پاور کپلز میں سے ایک ہیں، دونوں اس وقت دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اُنہوں نے انسٹا گرام کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کی بڑی خبر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اُنہیں متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

اقرا عزیز نے گولڈن ویزے سے نوازنے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

گولڈن ویزا کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی ہنرمند افراد کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019ء میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹا گرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید