سدھارتھ ملہوترا کو اپنی ہونے والی دلہن کی کیا چیز ناپسند ہے؟

February 04, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف ہیرو سدھارتھ ملہوترا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنی ہونے والی دلہن کی کون سی چیز ناپسند ہے۔

بالی ووڈ کی جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ان دنوں شہہ سرخیوں میں ہے۔

اب سدھارتھ ملہوترا کا ایک حالیہ انٹرویو خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں انہوں نے کیارا ایڈوانی کی ناپسندیدہ عادت کے حوالے سے بتایا۔

سدھارتھ ملہوترا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’کیارا اپنے تمام کرداروں میں روتی رہتی ہیں، اپنی ہر فلم میں ہمیشہ صرف روتی رہتی ہے، اس کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بات اپنی نئی فلم مشن مجنو کے پرموشنل انٹرویو کے دوران کہی تھی۔