امریکہ اور کینیڈا میں شدید ترین برفیلی ہواؤں کا طوفان

February 06, 2023

مونٹریال( نیوز ڈیسک)کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کو شدید ترین برفیلی ہواؤں کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست مین Maine میں منفی 51ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہواؤں کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر بوسٹن Boston میں منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چلیں جس کے باعث علا قے میں جمعہ کو اسکول بند رہے۔اسی کے ساتھ نیو یارک شہر میں درجہ حرارت منفی 23ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے دوسری جانب چین میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، چین کے شمالی شہر موہے Mohe میں درجہ حرارت منفی 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔