سکھر: ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

February 06, 2023


سکھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں بچل شاہ کے علاقے میں پیش آیا۔

نوجوان کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹا پستول ہاتھ میں لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔