اسلام آباد ہائیکورٹ: صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، قانون سازی پر حکومت نے مہلت مانگ لی

February 06, 2023

الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانونی سازی پر حکومت نے مہلت مانگ لی۔

صحافیوں کے حقوق سے متعلق درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، وزارت اطلاعات اور وزارت قانون کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عدالت ہدایت دے گی تو ہم اس کے مطابق کام کرلیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت قانون اور اطلاعات ختم کر دیں، اگر سارا کام عدالتوں کو کرنا ہے، تو عدالتوں کے ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کی وجہ ایگزیکٹو کا کام نہ کرنا ہے۔

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور آپ صحافیوں کو بنیادی حقوق تک دینے کو تیار نہیں؟ آئندہ جمعہ تک کا وقت ہے، جو کرسکتے ہیں کریں ورنہ فیصلہ سنادیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت 17فروریتکملتوی کردی۔