ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں کیلئے درکار امداد کا جائزہ لے رہے ہیں، اقوام متحدہ

February 06, 2023

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں کےلیے درکار امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرلانتونیو گوتریس نے اس حوالے سے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد پر انحصار کرتے ہیں۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جہاں رسائی مشکل ہے، مدد کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی اموات 23 سو سے زیادہ ہو چکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔