• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا: ایک گھر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کے ایک گھر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 3 مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مفرور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید