روسی بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرینگے، یورپی یونین

February 06, 2023

روس کی جانب سے یوکرین کے خالی کردہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یورپی یونین یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرے گا۔

اس بات کا اعلان یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے علاقے کے دورے کے دوران کیا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا وہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔

آئندہ انسانی جانوں کو پیش آنے والے حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی جائیں۔اس کیلئے یورپی یونین فنڈز فراہم کرے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے 25 ملین یورو کی پہلی قسط فوری طور پر جاریکیجارہیہے۔