صدر اردوان کا ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان

February 06, 2023

ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کی تباہ کاریوں پر ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا۔

انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر اردگان نے کہا کہ ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 1651 اموات ہوئی ہیں۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی طور پر اموات 26 سو سے زیادہہوگئی ہیں۔