جسے مل جائے کرسُی زندگی میں
وہ بن سکتا ہے آسانی سے ہیرو
مگر حیرت ہے، ہیرو کے بجائے
عموماً لوگ ہو جاتے ہیں زیرو
اسرائیل میں ایرانی اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے، ان میں 9 افراد یکم مارچ کو بیئت شمیش پر ایرانی میزائل حملے میں مارے گئے، ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
برطانوی وزیر نے ایران تنازع کئی ماہ تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی F-15E Strike Eagle کو نشانہ بنایا۔
عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائے، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹرز سے کروایا جائے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی سپلائی متاثر ہوگی۔
بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ کنول سبل نے کہا ہے کہ امریکی آبدوز نے ایرانی جہاز پر حملہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، مؤثر لاجسٹکس، مسابقتی سہولتوں کے ذریعے بین الاقوامی شپنگ لائنز کو راغب کر سکتے ہیں۔
امریکا، اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث برطانیہ کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید دباؤ میں آگئی۔
انگلینڈ اور ویلز کی پولیس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو مبینہ مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد برطانوی پولیس نظام میں ہلچل مچ گئی ہے۔
پاکستانی حکومت کا رول متوازن ہے، آپریشن غضب للحق میں سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا: سیکیورٹی ذرائع
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد برطانیہ کی گیس مارکیٹ میں قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو توانائی کے بل میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے خلیجی ممالک کےخلاف حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے شمالی حصے میں آج صبح ایک امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔
چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ریفائنریز کو ملکی ضروریات مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ ترکیے میں میزائل حملہ سنگین تھا، آرٹیکل 5 کا یہاں اطلاق نہیں ہوتا، ترکیے پر حملہ ناکام بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو چوکس تھا۔