کپتانی کا فائدہ اٹھا کر میں نے اوپر بیٹنگ کی، شاداب خان

February 07, 2023


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ جب مجھے کپتان بنایا تو میں نے کپتانی کا فائدہ اٹھایا اور اوپر جا کر بیٹنگ کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کوشش کروں گا اس پی ایس ایل میں انجری کا شکار نہ ہوں، گزشتہ سال انجری کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پی ایس ایل کے بعد مجھے اعتماد ملا، پہلے صرف بولنگ کرتا تھا لیکن پھر میں نے خود پر اعتماد کیا، پی ایس ایل میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبی اور خامی کو جانتے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا بولنگ اسٹینڈر دنیا میں مقبول ہے، لیگ میں اپنے ٹیم میٹ سے مار کھائی تو پورا سال سننا پڑتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹنگ میں بابر اور فخر سے بچنا پڑتا ہے اگر انہوں نے چھکے چوکے لگائے تو خوب ریکارڈ لگے گا، بولنگ میں حارث رؤف سے بچنا ہوتا ہے کیونکہ اس نے آؤٹ کر دیا تو بڑی باتیں سننا پڑیں گی۔