بی پی ایل: چٹوگرام کا 119 رنز کا دفاع، ڈھاکا 15 رنز سے ہار گئی

February 07, 2023

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج چٹوگرام چیلنجرز نے چھوٹے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 15رنز سے ہرادیا۔

چٹوگرام چیلنجرز کا 119 رنز کا ہدف ڈھاکا ڈومینیٹرز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ڈھاکا ڈومینیٹرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 103رنز ہی بنا سکی۔

چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔