وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ کیلئے اکاؤنٹ قائم

February 07, 2023

وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ کیلئے اکاؤنٹ قائم کر دیا گیا۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ 'جی۔ 12166' کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ریلیف فنڈ کا نوٹیفکیشن آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے فنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔