شاہد کپور کی پہلی ویب سیریز ’فرضی‘ ریلیز کیلئے تیار

February 07, 2023

شاہد کپور اپنی پہلی ویب سیریز ’فرضی‘ کے ریلیز ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، سیریز کے ٹریلر اور بہترین کاسٹ نے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرضی کی شوٹنگ بھارت کے کئی شہروں سمیت بیرون ملک بھی کی گئی۔

سیریز تیار کرنے والوں نے بجٹ کی پروا کیے بغیر کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ نظر کو بھانے والے مناظر شائقین کی وجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ سیریز جعل سازی کے متعلق ہے، بتایا گیا کہ اس کی عکسبندی گوا، علی باغ اور ممبئی میں ہوئی۔

کئی بڑے مناظر اردن میں بھی فلمائے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم بینوں کو ’فرضی‘ کی ریلیز کا انتظار ہے۔