مہوش حیات نے اسلحہ اٹھالیا

February 08, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میںاسلحہ اٹھا کر خوب پریکٹس کی۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوحہ کے الہدف شوٹنگ رینج میں جدید اسلحہ استعمال کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

مہوش حیات نے شوٹنگ رینج میں پسٹل اور رائفل کا استعمال کیا۔

اداکارہ کے اکاؤنٹ پر مداح ان کی بہادری اور انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

دو د ن قبل مہوش حیات نے دبئی سے بھی اپنی شاپنگ کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔