بھارتی پارلیمنٹ میں شاہ رخ خان کی بھرپور تعریف

February 08, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ اور شاہ رخ خان کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا ذکر اب بھارتی پارلیمنٹ میں بھی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیا سبھا میں ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن ڈیرک اوبرائن نے اپنے خطاب میں فلم ’پٹھان‘ اور شاہ رخ خان کی خوب تعریف کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرک اوبرائن نے فلم بنانے والوںاور شاہ رخ خان کو عالمی سفیر بھی قرار دیا۔

انہوں نے راجیا سبھا میں فلم کے ڈائریکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاباش جنہوں نے ’پٹھان‘ بنائی، جو ہم نہیں کرسکے، شاہ رخ خان، ڈمپل کپاڈیہ اور جان ابراہم نے بھارت کو کر دکھایا۔

ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہم نے ان سے سیکھا کہ عالمی سفیروں کے ساتھ معاملات خراب نہ کریں۔

ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن ڈیرک اوبرائن نے حکمران جماعت بی جے پی کو بھی کئی معاملات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔