چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

February 08, 2023

تھر پارکر کی تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں غیر شادی شدہ لڑکی چار ماہ سے حاملہ ہے۔

پولیس کے مطابق 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 8 روز قبل سامنے آیا۔

متاثرہ لڑکی کے ورثاء معاملہ برادری لیول پر حل کرنے کیلئے خاموش تھے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ کھینسر میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل کے بعد لڑکی کے ڈی این اے کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر نیاز کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں لڑکی غیر شادی شدہ ہے اور 4 ماہ سے حاملہ ہے۔

ایس ایچ او کھینسر ظفر اللّٰہ بلو کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔