کوٹری: علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

February 09, 2023

سندھ کی تحصیل کوٹری میں پشاور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ٹرین ایک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے 2 حصوں میں تقسیم ہوئی۔

ریلوے انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کے نتیجے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، عملے نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔