کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی نئی کِٹ کی جھلک دکھا دی

February 09, 2023

فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی نئی کِٹ پہن کر میدان میں اتریں گے۔

اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی کٹ کی ویڈیو شیئر کردی گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پیغام بھی جاری کیا کہ ٹیم جنگ کے لیے تیار ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز نے بھی اس سیزن کے لیے اپنی نئی ’کِٹ ‘متعارف کرادی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہو گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 13 فروری کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔