نیب نے عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کر لیا

February 21, 2023

—فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو نیب لاہور میں کل صبح 11 بجے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس سے قبل 16 فروری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔