گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کے خواتین سے زیادتی کے واقعات سامنے آ گئے

March 02, 2023


پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ہفتے میں 4 وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی کی گئی۔

زیادتی کے واقعات 22، 26، 28 فروری کو پیش آئے۔

یکم مارچ کو ڈکیتوں نے ایک لڑکی کو دوسری بار زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کو 26 فروری کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

26 فروری کی واردات کے بعد ماں بیٹی نے مکان بھی بدل لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے ڈاکوؤں کو پہچان لیا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔