• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی بیویوں، بیٹیوں سے زیادتی کا انکشاف

 سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی بیویوں اور بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے سامنے کیا ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے  سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں امن و امان کیس میں بیان  دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو مغویوں کی بیویوں، بیٹیوں کو بلا کر زیادتی کرتے اور ویڈیوز بناتے ہیں۔

زیادتی کی ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت  کرنے میں با اثر افراد ملوث ہیں۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ مغوی رہائی کے بعد بتاتا ہے فلاں وزیر کے پی اے نے پیسے لے کر رہائی دلوائی، اغوا برائے تاوان انڈسٹری بن چکی ہے، سالانہ دو بلین کا کاروبار ہوتا ہے۔

امن و امان سے متعلق کیس میں آج آئی جی سندھ بھی ہائیکورٹ سکھر بینچ میں پیش ہوئے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ 275 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 52 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ آپ نے نشاندہی کرنی ہے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کون کرتا ہے؟

قومی خبریں سے مزید