کورونا ویکسین نے ایک پھر نواک جوکووچ کیلئے مشکل کھڑی کردی

March 06, 2023

فوٹو: سوشل میڈیا

ٹینس اسٹارنواک جوکووچ انڈین ویلز ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ کی کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

نواک جوکووچ نے داخلے کی اجازت کے لیے گزشتہ ماہ امریکی حکام سے درخواست کی تھی۔

امریکا میں داخلے کے لیے کورونا 19 ویکسینیشن لازمی ہے، نواک جوکووچ نے ویکسینیشن نہیں کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقمنتظمین نے کہا ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹارنواک جوکووچ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انہیں آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر ہی روکے رکھا گیا تھا۔