سونا فی تولہ 2300؍ روپے مہنگا

March 15, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1886 ڈالر سے بڑھ کر 1904 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 72ہزار 754 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2120 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔