لیبیا کی سائٹ سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب ہے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی

March 16, 2023

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ لیبیا کی سائٹ سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب ہے۔

لیبیا سائٹ کے انسپکشن کے بعد رکن ممالک کو اپنے بیان میںعالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے یورینیم کے 10 ڈرم ڈیکلیئر کیے تھے جو اب وہاں نہیں ہیں۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی ایجنسی مذکورہ مقام سے یورینیم ہٹائے جانے کی مزید تحقیقات کرے گی۔

خبررساں اداروں کے مطابق لیبیا کی سائٹ پر یہ انسپکشن گزشتہ سال ہونی تھی لیکن خطے کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جوہری تونائی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ جوہری مقام سے متعلق کوئی خبر دینا خطرے سے خالی نہیں، وہ یورینیم کی غیرموجودگی کی تحقیق کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2003 میں لیبیا کے معمر قذافی نے جوہری اسلحہ پروگرام ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔