زمان پارک آپریشن سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ پر ماہرہ خان کا ردّ عمل

March 16, 2023

ماہرہ خان نے زمان پارک کے باہر کی صورتحال کو مضحکہ خیز قرار دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لاہور کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے جو ماہرہ خان نے بھی دیکھے۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس پر اپنا ردعمل دیا۔

اداکارہ نے زمان پارک کے باہر کی صورتحال کو مضحکہ خیز قرار دیا اور لکھا کہ سب کی حفاظت کے لیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہی تھیں۔