بیلجیئم بدھ مت کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے والا دوسرا یورپی ملک

March 17, 2023

برطانیہ میں واقع بدھ مت کی ایک عبادت گاہ، فائل فوٹو

بیلجیئم کی طرف سے بدھ مت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیے جانے کا امکان ہے، آج وفاقی حکومت نے ایک مجوزہ قانون کی منظوری دی ہے۔

بیلجیئن بدھسٹ یونین نے مارچ 2006 میں بدھ مت کو تسلیم کرنے کیلئے درخواست کی تھی۔

یونین کا تخمینہ ہے کہ ملک میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ بدھ مت پیروکار رہتے ہیں۔

بیلجیئم کے علاوہ آسٹریا وہ دوسرا ملک ہے جہاں بدھ مت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد مقامی ادارے قائم کیے جائیں گے تاکہ بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، جیلوں، فوج اور اسپتالوں میں بدھ مت نمائندے مقرر کیے جاسکیں۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں دیگر مذاہب کی طرح بدھ مت کے کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔