امریکی اداکار لینس ریڈک 60 سال کی عمر میں چل بسے

March 18, 2023

فائل فوٹو

امریکی اداکار لینس ریڈک 60 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لینس ریڈک کو امریکا کے شہر لاس اینجلس کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موت طبی تھی۔

لینس ریڈک نے مشہور فلم سیریز ’جان وک‘سمیت دیگر فلموں میں ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کے اہلخانہ میں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔