کراچی، رنچھوڑ لائن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

March 20, 2023

جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رنچھوڑ لائن گلی نمبر 3 میں پیش آیا، مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی اور ملازمت کرکے گھر کا گزر بسر کرتی تھی۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر عتیق کوئی کام نہیں کرتا تھا اور کئی کئی دن تک گھر بھی نہیں آتا تھا۔

مقتولہ کا اس کے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کا شور اہل محلہ کو سنائی دیتا تھا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔