بھارتی گلوکارہ سجاد علی کا کونسا گانا مسلسل سنتی رہیں؟

March 20, 2023

فائل فوٹو

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کی مداح نکلیں۔

شریا گھوشال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سجاد علی کے گانے ’پردیس‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’سجاد علی غیر معمولی گلوکار ہیں‘۔

فوٹو، اسکرین گریب

اُنہوں نے لکھا کہ’میں یہ گانا مسلسل سن رہی ہوں، ایک طویل عرصے کے بعد کسی گانے اور ویڈیو نے میرے دل کو اتنی گہرائی سے چھوا ہے‘۔

شریا گھوشال نے سجاد علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس میوزک ویڈیو کے بارے میں شیئر کی گئی پوسٹ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ’اس گانے نے میری روح کو چھو لیا ہے، میں نے اسے 2 دن پہلے سنا اور تب سے میں اسے مسلسل سن رہی ہوں‘۔

فوٹو، اسکرین گریب

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ کی بہت سی خوبصورت تخلیقات کےلیے شکریہ لیکن یہ والا گانا تو بہت زبردست ہے‘۔

واضح رہے کہ سجاد علی نے اپنا یہ گانا’پردیس‘ 2022ء میں ریلیز کیا جوکہ ان کی نئی البم ’آتش‘ کا حصّہ ہے۔