شہزادہ ہیری نے برطانیہ چھوڑنے کے بعد ملکہ الزبتھ کو فون کیوں کیا؟

March 20, 2023

فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے برطانیہ چھوڑ کر جانے کے بعد ملکہ الزبتھ دوم کو فون کیا تھا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی آنجہانی دادی، ملکہ الزبتھ کو برطانیہ چھوڑ کر جانے کے بعد سامنے آنے والے معاملات پر بات کرنے کے لیے فون کیا تھا۔

اُنہوں نے فون پر ملکہ کو بتایا کہ ’میں اور میگھن آپ سے ملنا چاہتے ہیں اس لیے برطانیہ واپس آ رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے ملکہ کو فون پر اپنے کام کرنے کا ایک مختلف انتظام بنانے کے اپنے منصوبے پر بات کرنے کے لیے پر امید ہونے کے بارے میں بھی بتایا تھا۔

شہزادہ ہیری کے مطابق، ملکہ برطانیہ فون پر ان کی بات سن کر خوش نہیں تھیں لیکن وہ ان کی بات سن کر چونکی بھی نہیں تھیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ ہم کتنے ناخوش ہیں۔

اُنہوں نے اپنی دادی سے بات کرنے کی کوشش اس لیے کی کیونکہ اُنہیں یقین تھا کہ وہ دادی کے ساتھ گفتگو کرکے اپنے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔