روس کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر، ججوں کیخلاف مقدمہ

March 20, 2023

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر روس نے عدالت کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

ماسکو میںروسی تحقیقاتی کمیٹی نے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

آئی سی سی پراسیکیوٹر کے اقدامات روسی قانون کے تحت جرائم کے زمرےمیں آتے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ صدر پیوٹن پر عائد الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مزید کہا کہ سربراہان مملکت کو 1973 کے اقوام متحدہ کنونشن کے تحت مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین سے بچوں کو روس بھیجنے کے جنگی جرم کے الزام پر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاریجاریکیے گئے ہیں۔