انٹر بینک، ڈالر 1.30 روپے تک مہنگا

March 21, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 1.30روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت 2روپے بڑھ گئی ،پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 2روپے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.20 روپے کے اضافے سے 281.80 روپے سے بڑھ کر 283.00 روپے اور قیمت فروخت 1.30 روپے کے اضافے سے 282.20 روپے سے بڑھ کر 283.50 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 282.00 روپے سے بڑھ کر 283.00 روپے اور قیمت فروخت 285.00 روپے سے بڑھ کر 286.00 روپے ہو گئی ہے ،فار یکس رپورٹ کے مطابق 2 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 298.00 روپے سے بڑھ کر 300.00 روپے اور قیمت فروخت 301.00 روپے سے بڑھ کر 303.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.90 روپے کے اضافے سے 340.60 روپے سے بڑھ کر 342.50 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 344.00 روپے سے بڑھ کر 346.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا کلوزنگ ریٹ 2.32 روپے کے اضافے سے 284.03 روپے رہا۔