داماد کی فتح کے 2 دن بعد سُسر بھی فاتح کپتان بن گئے

March 21, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا فائنل جیتنے کے 2 دن بعد ان کے سسر شاہد آفریدی بھی فاتح کپتان بن گئے۔

دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹکا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا گیا جو شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے 7 وکٹسے جیت لیا۔

ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے بعد ایشیا لائنز نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے ہوئے لکھا کہ قطر میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا۔

یاد رہے کہ 18مارچ کو شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی۔