کراچی، پولیس کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار

March 22, 2023

فائل فوٹو

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

ایس ایس پیعبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان احمد فراز اور ندیم زخمی ہوئے، جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی شناخت کرلی گئی ہے، گرفتار ملزم ندیم کا سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے گلبرگ سے چوری موٹرسائیکل، دو پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان نے لیاری، منگھو پیر اور سرجانی سے کئی موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔