• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3 ڈکیت گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریاض اور عرفان بنگالی کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور روڈ، شنواری ہوٹل، گُل بائی، آئی سی آئی پُل اور فشری میں شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو اسلحے و گولیوں سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید