کائلان ایمباپے فرانس کے نئے کپتان مقرر

March 22, 2023

کائلان ایمباپے—فائل فوٹو

فرانس نے کائلان ایمباپے کو نیشنل فٹبال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق سابق کپتانہیوگو لوریس کے مستعفی ہونے کے بعد ایمباپے کو کپتان بنایا گیا ہے۔

گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعدہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

فرانس کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان نے 66 میچز میں فرانس کے لیے 36 گول اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔