پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ہیڈ مکی آرتھر نے بابر اعظم کے بیٹنگ کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے 2019ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں سنچری اسکور کی تھی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے 78 گیندوں پر 90 رنز بنائے، انہوں نے 90 سے 100 رنز تک پہنچنے کے لیے 15 گیندیں کھیلیں۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وہ آخری 15 گیندیں بابر اعظم نے اپنی سنچری پوری کرنے کے لیے کھیلیں، بابر 90 سے 100 رنز تک 5 گیندوں میں پہنچ جاتے تو مزید 10 گیندیں ملتیں۔
سابق ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہم تقریباً 15 اضافی رنز بنا سکتے تھے جس سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو سکتا تھا، تاہم ہم وہ میچ آخری اوور میں ہار گئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں اس پر تنقید کی تو بابر اعظم نے 1 ہفتہ مجھ سے بات نہیں کی تھی۔