امریکا، کینیڈا و برطانیہ میں پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا

March 23, 2023

فائل فوٹو

امریکا اور کینیڈا میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا۔

امریکا اور کینیڈا کی مساجد اور اسلامک سینٹرز میں نماز تراویح کے انتظامات کرلیے گئے۔

امریکا اور کینیڈا میں بھی متفقہ طور پر 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

مساجد اور اسلامک سینٹرز پر پولیس سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب طویل عرصہ بعد برطانیہ میں ایک ہی روز رمضان کے آغاز کا اعلان ہوا، سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد نے (جمعرات) سے آغاز رمضان کا اعلان کیا۔

جماعت اہلسنت کی تنظیموں نے بھی جمعرات سے ماہ صیام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مانچسٹر سینٹرل مسجد کی رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا جبکہ مساجد میں آج باقاعدہ نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔