عدنان صدیقی نے اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالنے کیلئے کیوں کہا؟

March 23, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ماہ رمضان کا چاند رات گئے نظر آنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالو۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب نے عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے رات گئے رمضان کے چاند کا اعلان کرنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدنان صدیقی صوفے پر بیٹھے ٹی وی پر فلم دیکھ رہے ہیں اور مومن ثاقب بھاگتے ہوئے ان کے پاس آتے ہیں اور چاند نظر آنے کی خوش خبری دیتے ہیں۔


جس پر عدنان صدیقی فوری طور پر اٹھتے ہیں، میز پر رکھی ہوئی ٹوپی اٹھا کر پہنتے ہیں اور اپنے نوکر کو آواز دے کر کہتے ہیں کہ ’اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالو۔‘

بعد ازاں وہ اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللّٰہ سب لوگوں کی عبادتوں کو قبول کرے۔