چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا گیا

March 23, 2023

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشنشاہد ریاض کے مطابق ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کو پہلے بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعزاز اٹامک انرجی کمیشن کے ملکی ترقی میں اعلیٰ کردار کا اعتراف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سال اٹامک انرجی کمیشن کے 13 سائنسدانوں کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔