برطانیہ میں مہنگائی; بینک آف انگلینڈ شرح سود میں اضافے کیلئے تیار

March 23, 2023

برطانیہ میں مہنگائی میں اضافے کے بعد بینک آف انگلینڈ شرح سود میں اضافہ کرے گا۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی جانب سے 18ماہ سے بھی کم عرصے میں 11ویں بار شرح سود میں اضافہ متوقع ہے۔ بینک آف انگلینڈ آج فیصلے کا اعلان کرے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شرح سود بڑھنے سے عام لوگوں پر دباؤ بڑھے گا۔