• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کے درمیان مصالحت کاری کی کوششیں جاری ہیں، قطر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری(فائل فوٹو)۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری(فائل فوٹو)۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مصالحت کاری کی کوششیں جاری ہیں۔ 

دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماجد الانصاری نے کہا کہ خطے میں بنیادی ڈھانچوں اور تنصیبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ شہری تنصیبات کو خطرے میں ڈالنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارے میں اوسلو معاہدے سے متصادم اسٹیٹس مسلط کرنے کی کوشش سے خبردار کرتے ہیں۔ 

ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کی کوشش بڑھانا ہوگی، غزہ میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کے لیے نیتن یاہو کی حکومت نے بارہا کوششیں کیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید