الیکشن کا التوا توہینِ عدالت ہے، پرویز الہٰی

March 24, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے غیر آئینی مطالبے پر الیکشن ملتوی کرکے توہینِ عدالت کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، الیکشن مقرر وقت پر ضرور ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے ہیں، پنجاب میں الیکشن اب 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔