کراچی، گورنر ہاؤس میں عوامی افطار عشائیہ

March 24, 2023

گورنر ہاؤس کراچی میں عوامی افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں، جامعات، مدارس کے طلبہ اور سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیٹے کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد پرشہریوں کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں پورا رمضان افطار عشائیے کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 40 ہزار ماہانہ کمانے والا سحری اور افطاری کی سکت نہیں رکھتا، دعا ہے معاشی حالات بہتر ہوں اور لوگوں کو روزگار ملے۔