کارتک آریان کی نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان

March 24, 2023

کارتک آریان، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

کارتک آریان آج کل اپنی نئی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مذکورہ فلم کے سیٹ سے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ بہت اداس اور مایوس بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کبھی کبھی فلم کا کوئی سین ایسا ہوتا ہے جس سے آپ شوٹنگ کے بعد بھی نکل نہیں پاتے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ شوٹنگ کے دوران آج کا دن بہت مشکل تھا۔


کارتک آریان کی اس انسٹا پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تھوڑا پریشان کردیا ہے۔

سمیر ودھوان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 9 جون 2023ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں کارتک آریان اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔