علی ظفر نے شہرہ آفاق نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کو اپنی آواز میں پیش کر دیا

March 24, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر نے گزشتہ دو برسوں کی طرح اس بار بھی نعتیہ کلام پیش کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گلوکار نے شہرہ آفاق نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کو اپنی آواز میں شیئر کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کلام کو دل کے قریب ترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسی نعت جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے دوران روحانی حُسن کو بھی بیان کرتی ہے۔

انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان مقدس مقامات پر انسان جاکر تبدیل ہوجاتا ہے، میں نے ان مقدس سر زمین پر تبدیلی کو خود محسوس کیا ہے، یہ صرف محسوس کیا جا سکتا ہے، انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور مجھے یقین ہے کہ جو اس کا تجربہ خود رکھتے ہیں وہ مجھ سے متفق ہوں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس مقدس سر زمین پر جاکر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے کندھوں سے دنیا کا بوجھ اُتر جاتا ہے۔ یہ ہم تمام زائرین کو یاد کرواتے ہیں کہ ہم ایک مقدس سفر پر ہیں، جہاں ہم اپنے آپ سے آگے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کلام تمام سننے والوں کو اس مقدس سفر کی یاد یا احساس دلائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے 2021 کے رمضان میں ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ اور 2022 میں ’مولا‘ ریلیز کیا تھا۔